Posts

دھرتی ماں

  دھرتی ماں ماں میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں ،آپ کے لئے جان بھی دے سکتا ہوں ،آپ کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے میری ہر خوشی آپ کے دم سے ہے ماں آپ میری زندگی ہیں یہ دیکھیں میں آپ کی سالگرہ کے لئے کتنا بڑا کیک لے کر آیا ہوں گھر کو کتنی خوبصورتی سے سجایا ہے ۔ہاں بیٹا یہ سب تو ٹھیک ہے میں تمہارے جذبات اور احساسات کی قدر کرتی ہوں لیکن اپنی کے جذبات کے اظہار کے لئے تمھیں یہ سب کرنے کی ضرورت نہیں تھی تم ابھی بمشکل اپنا خرچہ بھی نہیں اٹھا پاتے اور اتنا خرچہ وہ بھی صرف ایک دن کے لئے ۔اب تمہارا سارا مہینہ مشکل میں گزرے گا ۔اور دیکھو میری صحت بھی خراب رہتی ہے مرے علاج کے لئے پیسے درکار ہیں ۔گھر کے حالت دیکھو پینٹ خراب ہو رہا ہے کچن میں کھانا پکانا ایک عذاب سے کم نہیں گھر کے باہر کی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے کوئی بھی چور گھر میں داخل ہو سکتا ہے ۔ ہمارے خرچے زیادہ ہیں اور آمدن کم ہر مہینے کسی عزیز رشتے دار یا کسی صاحب ثروت انسان کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے پھر جا کر بل ادا ہوتے ہیں اور کھانے کا خرچ پورا ہوتا اور پہلے سے لئے قرضوں کی قسط ادا ہوتی ہے ان   حالات میں اس طرح کے چونچولوں سے مح...